Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / دھوکہ دہی کا شکار نوجوان کی خودکشی

دھوکہ دہی کا شکار نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /16 فروری ( سیاست نیوز ) سرکاری ملازمت کی خواہش میں دھوکہ دہی کا شکار ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ناچارم پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ ملکارجن نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملکارجن جو سرکاری ملازمت کا خواہشمند تھا ۔ اپنی انجینئیرنگ کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد ملازمت کی تلاش کر رہا تھا ۔ اس دوران اس نوجوان کا مقامی شخص سے سامنا ہوا اس نے ملکارجن کو سرکاری ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر 6 لاکھ روپئے غبن کرلئے تھے اور ملازمت کی بات کرنے پر ٹال مٹول کر رہا تھا ۔ ملازمت اور رقم دونوں سے پریشان ملکارجن نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ناچارج مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT