Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / دھوکہ دہی کے الزام میں بلڈر گرفتار

دھوکہ دہی کے الزام میں بلڈر گرفتار

حیدرآباد ۔ /14 ستمبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے دھوکہ دہی کے الزام میں ایک بلڈر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب کے ویشنوی ساکن اولڈ نلہ کنٹہ نے سی سی ایس پولیس سے شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ سنیل جے سچدیو ساکن سلطان بازار نے اپارٹمنٹ تعمیر کرکے انہیں حوالے کرنے کے بہانے لاکھوں روپئے ہڑپ لئے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سچدیو جو گھروندا بلڈرس اینڈ ڈیولپرس واقع پدما راؤ نگر کا بلڈر ہے نے ویشنوی کے باپ سے سال 2011 ء میں 38 لاکھ روپئے حاصل کئے اور فلیٹ فروخت کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ بلڈر نے حالیہ دنوں بھی 10 لاکھ روپئے حاصل کرتے ہوئے عنقریب فلیٹ کی حوالگی کا پھر ایک مرتبہ وعدہ کیا تھا لیکن وہ درخواست گزار کو دھوکہ دیا ۔ سی سی ایس پولیس نے بتایا کہ سچدیو بلڈر نے ویشنوی کے علاوہ دیگر افراد کو بھی دھوکہ دیا ہے اور اسے پولیس نے آج گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT