Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / دھوکہ دہی کے الزام میں سرکاری ٹیچر گرفتار

دھوکہ دہی کے الزام میں سرکاری ٹیچر گرفتار

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) پولیس ملازم کی بیوی کو دھوکہ دینے کے الزام میں پولیس جوبلی ہلز نے ایک سرکاری ٹیچر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ملازم جو شہر کے ٹریفک شعبہ کا سب انسپکٹر بتایا گیا ہے ۔ جوبلی ہلز پولیس میں اپنی بیوی کی شکایت کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق جوبلی ہلز پولیس ضلع عادل آباد کے منچریال ٹاون سے اس سرکاری ٹیچر جو بورڈنگ اسک

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) پولیس ملازم کی بیوی کو دھوکہ دینے کے الزام میں پولیس جوبلی ہلز نے ایک سرکاری ٹیچر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ملازم جو شہر کے ٹریفک شعبہ کا سب انسپکٹر بتایا گیا ہے ۔ جوبلی ہلز پولیس میں اپنی بیوی کی شکایت کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق جوبلی ہلز پولیس ضلع عادل آباد کے منچریال ٹاون سے اس سرکاری ٹیچر جو بورڈنگ اسکول میں کام کرتا تھا ۔ نام گیانیشور ہے اس شخص کو گرفتار کرلیا جو اس خاتون سرکاری ٹیچر کے ساتھ کرایہ کے ایک کمرے میں زندگی بسر کر رہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس لائین یوسف گوڑہ علاقہ کی ساکن ایک سرکاری خاتون ٹیچر کی پہچان بہ ذریعہ فیس بک گیانیشور سے ہوئی تھی ۔ جو منچریال میں رہتا تھا ۔ فیس بک پر دوستی کے اس نے خاتون ٹیچر کو جو ایک سب انسپکٹر کی بیوی بتائی گئی ہے اپنے باتوں میں پھانس لیا اور جعلسازی کرتے ہوئے اس خاتون کو بہلا پھسلاکر اپنے ساتھ رہنے کیلئے اکسایا ۔ یہ خاتون ٹیچر اس کی باتوں میں آگئی اور اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑکر گیانیشور کے ہاں منچریال چلی گئی ۔ پولیس جوبلی ہلز نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT