Monday , July 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھیان چند ایوارڈ یافتہ شاہد حکیم کی آج تہنیتی تقریب

دھیان چند ایوارڈ یافتہ شاہد حکیم کی آج تہنیتی تقریب

حیدرآباد۔16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال اولمپین سید شاہد حکیم کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب کل جمعہ 17؍نومبر کو 8 بجے شب میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فائونڈری حیدرآباد میں منعقد کی جارہی ہے۔ شاہد حکیم کو حکومت ہند نے دھیان چند ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ویٹرن فٹبالرس اور عوامی اسپورٹس نے اس تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ شاہد حکیم‘ ہندوستانی فٹبال کوچ ایس اے رحیم مرحوم کے فرزند ہیں۔ وہ1960ء کے اولمپکس میں ہندوستانی ٹیم میں شامل تھے۔ انہوں نے ہندوستانی کوچ اور این آئی ایس پٹیالہ کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ اس تقریب میں حبیب اور حامد اولمپینس کے علاوہ غلام یزدانی ایڈوکیٹ شرکت کریںگے۔

TOPPOPULARRECENT