Saturday , April 21 2018
Home / ہندوستان / دہشت گردوںسے سیاسی اور عسکری محاذوں پر مقابلہ

دہشت گردوںسے سیاسی اور عسکری محاذوں پر مقابلہ

نئی دہلی ۔ 17جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) تمام دہشت گرد تنظیموں سے عسکری اور سیاسی محاذوں پر مقابلہ کیا جائے گا ۔ دونوں محاذوں پر بیک وقت کارروائی ضروری ہے ۔ سربراہ فوج جنرل بپن راوت نے رائے سینا مذاکرات میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے عسکری شعبوں پر پرتشدد کارروائیوں کو کچلنے کے لئے زبردست دباؤ ڈالاجارہا ہے ، تاہم ان تنظیموں کی سیاسی شاخیں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ تشہیر اور مالیہ کے حصول میں مصروف ہیں۔ بعض اوقات غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز ) کی آڑ میں مالیہ حاصل کیا جاتا ہے ۔ دہشت گرد گروپس کے عسکری اور سیاسی محاذوں پر مقابلہ کی ضرورت ہے ۔ اور یہ مقابلہ بیک وقت کیا جانا چاہئے ۔ سربراہ فوج نے انتباہ دیا کہ ہندوستان کو پڑوسی ممالک چین اور پاکستان سے زیادہ دہشت گرد گروپس سے چیلنج کا سامنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT