Thursday , December 13 2018

دہشت گردوں اور پولیس ملازمین کی ہلاکت مساوی قراردینا قوم دشمنی

جموں ۔ /9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ جو لوگ دہشت گردوں کی ہلاکت اور ملازمین پولیس یا فوجیوں کی ہلاکت کو مساوی قرار دیتے ہیں وہ قوم دشمنی کررہے ہیں ۔ ریاستی بی جے پی کے ترجمان وریندر گپتا نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے ۔ وہ کشمیری یا پاکستانی نہیں ہوتا ۔ وہ ریاست اور ملک کے عوام کا دشمن ہوتا ہے ۔ ان دہشت گردوں کی ہلاکت کو پولیس ملازمین یا فوجیوں کی ہلاکت کے مساوی قرار دینا قوم دشمنی ہے۔ بی جے پی قائدین کا یہ بیان پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی قائد کی جانب سے کشمیر میں مقامی عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت ممنوع نہیں ہے ، منظر عام پر آیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT