Sunday , August 19 2018
Home / ہندوستان / دہشت گردوں کا اسپتال سے فرار پانچ ملزمین 7 روزہ این آئی اے تحویل میں

دہشت گردوں کا اسپتال سے فرار پانچ ملزمین 7 روزہ این آئی اے تحویل میں

جموں 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) 5 ملزمین جو لشکر طیبہ کے دہشت گرد محمد نوید جھاٹ کی مقامی اسپتال سے فراری کے واقعہ میں ملوث تھے۔ آج قومی محکمہ سراغ رسانی کی سات روزہ تحویل میں ایک خصوصی عدالت کی جانب سے دیدیئے گئے۔ خصوصی این آئی اے عدالت برائے جموں و کشمیر نے کہاکہ جھاٹ 6 فروری کو مقامی اسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ این آئی اے نے اِس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کیا تھا۔ پولیس کے بموجب جھاٹ کے فرار کا منصوبہ اِن پانچ ملزمین کی دماغی اختراع تھی۔ وہ واردات میں ایک موٹر سیکل استعمال کررہے تھے۔ مبینہ طور پر جھاٹ فی الحال ضلع پلوامہ میں روپوش ہے۔ پلوامہ کے ایک شہری خان نے مبینہ طور پر جھاٹ کو شہر سے باہر لیجانے کے لئے اپنی کار فراہم کی تھی۔ وہ سرینگر کے مضافاتی علاقہ نربل کا متوطن ہے۔ نربل کے شہری شفیع دہشت گردوں کے فرار ہونے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے خود کو مریض ظاہر کرتے ہوئے دواخانہ میں شریک ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT