Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / دہشت گردوں کا انتھک تعاقب کرنے اوباما کا عہد

دہشت گردوں کا انتھک تعاقب کرنے اوباما کا عہد

واشنگٹن ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما نے آج قوم سے ’’اسٹیٹ آف دی یونین‘‘ خطاب میں عہد کیا کہ وہ پاکستان کے دہشت گردوں کا انتھک تعاقب کریں گے اور امریکی کانگریس سے دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں سے نمٹنے کیلئے جنگی اختیارات طلب کئے۔ ایران کے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام کی بناء پر اس پر تازہ تحدیدات عائد کرنے کے اختی

واشنگٹن ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما نے آج قوم سے ’’اسٹیٹ آف دی یونین‘‘ خطاب میں عہد کیا کہ وہ پاکستان کے دہشت گردوں کا انتھک تعاقب کریں گے اور امریکی کانگریس سے دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں سے نمٹنے کیلئے جنگی اختیارات طلب کئے۔ ایران کے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام کی بناء پر اس پر تازہ تحدیدات عائد کرنے کے اختیارات بھی طلب کئے۔ اوباما نے کہا کہ عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کی پیشرفت سے ظاہر ہوتا ہیکہ پوری دنیا اس مہم میں دولت اسلامیہ کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی زمینی فوجوں کی کثیر تعداد بیرون ملک روانہ کرنے کے بجائے فیصلہ کیا ہیکہ جنوبی ایشیا سے شمالی افریقہ تک امریکہ کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ حاصل نہ ہونے دینے ان ممالک کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق اور افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے کئی سبق سیکھے ہیں۔ امریکی صدر کے ترجمان نے کہا کہ ان کے دورۂ ہند میں ہندوستانی نژاد ارکان امریکی کانگریس ایمی بیرا کے بشمول تین ممتاز ارکان امریکی کانگریس وفد میں شامل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT