Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردوں کا مذہب نہیں ہوتا دیوان جی اجمیر شریف کا بیان

دہشت گردوں کا مذہب نہیں ہوتا دیوان جی اجمیر شریف کا بیان

اجمیر ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور وہ جہاد کے نام پر مذہب کی امیج متاثر کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ دیوان جی درگاہ اجمیر شریف زین العابدین علی خان نے آج عرس شریف کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں سے آئے درگاہوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مسلم رہنماؤں پر صوفی ازم کے پیام کو عام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اور دہشت گردی میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ دہشت گرد جہاد کے نام پر گمراہ کررہے اور بے قصور عوام کو ہلاک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ درحقیقت دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوفی عوام اور موجودہ دور میں اس کی اہمیت کو اجاگر کررہے ہیں۔ عرس حضرت خواجہ معین الدین چشتی  ؒ کے موقع پر بلالحاظ مذہب عوام کی کثیر تعداد یہاں جمع ہے اور اتحاد کا ایک بہترین نمونہ پیش ہورہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT