Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / دہشت گردوں کو مالیہ اور فروغ تجارت پر ہند۔امریکہ تبادلہ خیال

دہشت گردوں کو مالیہ اور فروغ تجارت پر ہند۔امریکہ تبادلہ خیال

نئی دہلی۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردوں کو مالیہ کی فراہمی کی جانچ کرنے کے لئے ہندوستان اور امریکہ نے آج ان طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جن کے ذریعہ رقم کی غیر قانونی منتقلی اور رقم کی ناجائز آمد دونوں ممالک میں معاشی روابط میں اضافہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ ہندوستان کا دورہ کرنے والے وزیرخزانہ امریکہ جیکب لو اور مرکزی وزیر فینانس ار

نئی دہلی۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردوں کو مالیہ کی فراہمی کی جانچ کرنے کے لئے ہندوستان اور امریکہ نے آج ان طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جن کے ذریعہ رقم کی غیر قانونی منتقلی اور رقم کی ناجائز آمد دونوں ممالک میں معاشی روابط میں اضافہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ ہندوستان کا دورہ کرنے والے وزیرخزانہ امریکہ جیکب لو اور مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کئی مسائل پر بشمول محصول اندازی اور طویل مدتی سرمایہ کاری پر دبائو کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ یہ ہند۔امریکہ معاشی و مالی شراکت داری کا پانچواں اجلاس تھا جو آج منعقد کیا گیا۔ عالمی سطح پر رقم کی غیر قانونی منتقلی پر قابو پانے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان کے غیر ملکی اکائونٹس پر ٹیکس کی تعمیل کا قانون جس کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے درمیان معلومات کا تبادلہ خودکار ہوجاتا ہے۔ اس اجلاس کا موضوع گفتگو تھا۔ نریندر مودی حکومت کے اصلاحی اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے وزیر خزانہ امریکہ نے کہا کہ ہمارے مفادات اور معاشی تعلقات کے فروغ اور تجارت میں اضافہ پر بھی اجلاس میں غور کیا گیا۔ ہندوستان اور امریکہ متعدد اہم شعبوں جیسے معیشت ، تنازعات کی یکسوئی ، غیر قانونی مالیہ اور سرمایہ کاری پر قابو پانے کے لئے باہم اپنے تعاون میں اضافہ کررہے ہیں ۔ گزشتہ چند سال سے دونوں ممالک نے نمایاں ترقی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT