Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے والے ممالک امریکی فہرست میں پاکستان بھی شامل

دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے والے ممالک امریکی فہرست میں پاکستان بھی شامل

واشنگٹن ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جودہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کررہے ہیں۔ دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ پاکستان میں دہشت گرد گروپس جیسے لشکرطیبہ اور جیش محمد اپنی کارروائیاں، ٹریننگ اور پروگرامس کے علاوہ فنڈس اکھٹا کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس رپورٹ کو امریکی کانگریس کی منظوری حاصل ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ممبئی دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے گئے حافظ سعید ریالیوں سے خطاب کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ فروری 2017ء میں پاکستان نے اسے نظربند رکھا تھا۔ اسی طرح لشکرطیبہ پر پاکستان میں امتناع ہے لیکن اس کے مختلف شعبے جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کھلے عام فنڈس اکھٹا کرنے میں مصروف ہیں۔ اس فہرست میںافغانستان ، صومالیہ ، جنوبی فلپائن، مصر، عراق، لبنان، لیبیا،یمن، کولمبیا اور ونیزویلا اور دیگر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT