Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان سے مطالبہ

دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان سے مطالبہ

ہندوستان پر حملہ کرنے والوں کو سزا دینے پر زور : سرکوزی
نئی دہلی ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے سابق صدر نے ادعا کیا کہ فرانس چاہتا ہے کہ ہندوستان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف پاکستان مقدمات درج کرتے ہوئے سخت کارروائی کرے۔ ہندوستان کے پڑوسی کو دہشت گردی کے خلاف جاری مہم میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سرکوزی جو ہندوستان کے دورہ پر ہیں، وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کے زیراہتمام اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس ہندوستان کے ساتھ ہے اور چاہتا ہیکہ ہندوستان کے پڑوسی بالخصوص پاکستان ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے جو دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مزید تعاون کرنے اور (ہندوستان پر ہوئے دہشت گرد حملوں کے) خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اپنے پیغام سے متعلق اس سوال پر سرکوزی نے اخباری نمائندوں کو جواب دیا کہ ’’پاکستان ایک انتہائی اہم اور بڑا ملک ہے۔ ہر کوئی اس کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جاری لڑائی میں اس کو مزید اہم رول ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT