Thursday , September 20 2018
Home / پاکستان / دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ میں پاکستانی فوج کے میجر ہلاک

دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ میں پاکستانی فوج کے میجر ہلاک

اسلام آباد۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی افواج کے ایک میجر کو دہشت گردوں کے ساتھ ہوئی ایک جھڑپ میں اپنی جان گنوانی پڑی۔ ڈیرہ اسمعیل خان ڈسٹرکٹ میں دہشت گردوں کے ایک اڈہ پر دھاوا کیا گیا تھا جس کے بعد مڈبھیڑ میں آرمی میجر ہلاک ہوئے۔ اسی دوران انٹر سرویسیس پبلک ریلیشنس کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ 28 سالہ میجر اسحق ڈیرہ اسمعیل خان کے کولاچی علاقہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے۔ غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے میجر اسحاق کی موت کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اگر ہماری جان بھی چلی جائے تو ہم اس کی پرواہ نہیں کریں گے، البتہ انہوں نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد نہیں بتائی۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مسٹر غفور نے کہا کہ شہید میجر اسحق کے جنازہ میں پاکستانی افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر سینئر افسران بشمول کارپس کمانڈر پشاور لیفٹننٹ نذیر بٹ نے شرکت کی۔

 

انسداد بدعنوانی عدالت میں نواز شریف کے مقدمہ کی سماعت
اسلام آباد۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ارکان خاندان انسداد بدعنوانی کی ایک عدالت میں حاضر ہوئے کیونکہ پناما پیپرس معاملہ میں ان کے ملوث ہونے کے مقدمہ کی سماعت کا آغاز ہوا ہے۔ نواز شریف ، ان کی دختر مریم نواز اور داماد محمد صفدر آج سخت سکیورٹی کے ساتھ عدالت پہونچے جہاں پی ایم ایل (این) کے متعدد سینئر قائدین نے ان کا استقبال کیا۔ جج محمد بشیر نے عدالتی کارروائی کے آغاز کی اجازت دی جس کے بعد تادم تحریر سماعت کا سلسلہ جاری تھا۔

TOPPOPULARRECENT