Tuesday , January 16 2018
Home / دنیا / دہشت گردوں کی رہائی پرافغان عوام دہشت زدہ

دہشت گردوں کی رہائی پرافغان عوام دہشت زدہ

واشنگٹن ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما کے گوانتاناموبے جیل خانہ سے 5 مبینہ دہشت گردوں کو رہا کرنے کے فیصلے پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جارہی ہے۔ افغان عوام میں اس فیصلہ سے دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ روزنامہ واشنگٹن ٹائمز کے بموجب 3 لاکھ افغان عوام کی آبادی عملی اعتبار سے 1999ء میں محمد فضل سے اپنی جانیں بچا کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئی تھیں۔ اسی بدنام کمانڈر کو رہا کرنے کے اوباما کے فیصلہ پر افغان عوام دہشت زدہ ہوگئے ہیں۔ مقامی شہری کہہ رہے ہیں کہ اس کمانڈر کی رہائی سے تباہی پھیلے گی اور ان کی زندگیاں خطرہ میں پڑ جائیں گی جس میں اندیشہ ہیکہ انہیں اپنی جانیں بچانے کیلئے دوبارہ فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT