Friday , November 24 2017
Home / دنیا / دہشت گردوں کی ڈرٹی بم سازی کے امکانات زیادہ ہیں، یوکیا امانو

دہشت گردوں کی ڈرٹی بم سازی کے امکانات زیادہ ہیں، یوکیا امانو

نیویارک۔ 26 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) جوہری توانائی کی بین الاقوامی تنظیم آئی اے ای اے کے چیف یوکیا امانو نے کہا کہ تمام اقوام کو مل کر دنیا کو جوہری دہشت گردی سے بچانے کیلئے ابھی مزید بہت کچھ کرنا ہوگا۔ امانو نے یہ بیان برسلز میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ا دارے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے امانو نے کہا کہ دہشت گردی پھیلتی جا رہی ہے اور جوہری مواد کے استعمال کو بعید از ا مکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ آئی اے ای اے کے رکن ممالک کو جوہری سکیورٹی کے حوالے سے مستقل، پائیدار اور طویل المیعاد دلچسپی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ یوکیا امانو نے کہا کہ چند ممالک کی طرف سے جوہری خطرات کو تسلیم نہ کرنے کا عمل سب سے زیادہ خطرناک بات ہے۔ آ ئی اے ای اے کے چیف نے اپنے ان خیالات کا اظہا ر اس اجلاس سے قبل ہی کر دیا جو 31 مارچ تا یکم اپریل واشنگٹن میں جاری رہے گا اور اس میں دنیا بھر سے قریب 50 لیڈران شریک ہوں گے۔ اس اجلاس کا ایک اہم مقصد اس وقت دنیا بھر میں پائی جانے والی لگ بھگ ایک ہزار جوہری تنصیبات میں موجود نیوکلیئر مواد کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کرانا ہوگا۔ د نیا کو لاحق جوہری دہشت گردی کے خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیلجیم کی پولیس نے 13 نومبر 2015 میں پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی تفتیشی کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال دسمبر میں انہیں دوران تشویش دس گھنٹوں پر محیط ایک ویڈیو ملی، جس میں بیلجیم کے جوہری شعبے کے ایک سینیئر آفیسر کی نگرانی کی گئی تھی۔ یہ فلم ایک ایسے کیمرے سے بنائی گئی تھی جو اس آفیسر کے گھر کے باہر جھاڑیوں میں خفیہ طور پر نصب کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT