Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / دہشت گردوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ طئے شدہ پروگرام کے مطابق : وزارت داخلہ

دہشت گردوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ طئے شدہ پروگرام کے مطابق : وزارت داخلہ

ریاض ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے لیے حکومت کے پاس جتنی بھی اہم معلومات ہوتی ہیں انہیں طے شدہ سرکاری طریقے کے مطابق متعلقہ محکموں اور وزارت دفاع تک پہنچایا جاتا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردوں کے بارے میں چاہے وہ اندرون ملک میں ہوں یا بیرون ملک ،کے بارے میں معلومات کا تبادلہ طے شدہ پروگرام کے مطابق کیا جاتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی وزارت دفاع، داخلہ اور وزارت مذہبی امور بھی آپس میں ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔ جس ادارے کے پاس دہشت گردوں کے بارے میں جس نوعیت کی بھی معلومات ہوتی ہیں وہ مربوط طریقہ کار سے دوسرے اداروں تک پہنچائی جاتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بالخصوص شام میں داعش کے خلاف کارروائی کے بارے میں عالمی برادری سے رابطوں کا ذمہ دار محکمہ دفاع ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT