Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنے پاکستان کی مدد کی جائے گی : اقوام متحدہ

دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنے پاکستان کی مدد کی جائے گی : اقوام متحدہ

 

اقوام متحدہ ۔ 23 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا یہ ماننا ہے کہ اگر پاکستان اپنی سرزمین پر پائے جانے والے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے تعاون کا خواہاں ہے تو اقوام متحدہ انکار نہیں کرے گا ۔ سکریٹری جنرل کے کلیدی ترجمان نے یہ بات ایک ایسے وقت کہی ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا تھا ۔ سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ اگر حقیقت پسندی کی بات کی جائے تو سکریٹری جنرل اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے اپنے تمام تر تعاون کو پاکستان کے لیے وقف کردینے تیار ہیں ۔ بشرطیکہ پاکستان خود اس تعاون کا خواہاں ہو اور اس طرح پاکستان میں مبینہ طور پر پائے جانے والے دہشت گرد حملہ آوروں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے ۔ دوجارک نے ٹرمپ کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹونیوگوٹیرس اس بات کے خواہاں ہیں کہ بین الاقوامی برادری بھی متحد ہو کر افغانستان کے ساتھ سیاسی تعاون کے لیے آگے آئے تاکہ وہاں موجود مسائل کا سیاسی حل تلاش کرتے ہوئے پائیدار قیام امن کو یقینی بنایا جاسکے ۔ جس کے لیے اقوام متحدہ بھی اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا ۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے پاکستان کو انتباہ دیا تھا کہ اگر اس نے دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ مسدود نہیں کیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے ۔

TOPPOPULARRECENT