Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردوں کے ٹھکانے اور امدادی نظام موجود: ہندوستان

دہشت گردوں کے ٹھکانے اور امدادی نظام موجود: ہندوستان

نئی دہلی۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ پر ہندوستان نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کی محفوظ پناہ گاہوں کی مہمان نوازی کرنے والے ممالک اس لعنت کا فی الفور خاتمہ کریں۔ افغان صوبہ قندھار کے ایک فوجی کیمپ پر گذشتہ روز کے بربریت انگیز دہشت ترد حملے میں 43 سپاہیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے وزارت امورخارجہ نے کہا کہ حالیہ حملوں نے بتادیا ہیکہ دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے اور امدادی نظام بدستور دستیاب ہے۔ وزارت امورخارجہ نے کہا کہ حالیہ عرصہ کے دوران افغانستان میں ان کی امیدیں پیدا ہونے کے بعد اس ملک کے خلاف دہشت گردی کے تشدد میں اضافہ پر ہندوستان کو گہری تشویش ہے۔

سمستی پور میں پولیس فائرنگ، ایک ہلاک
سمستی پور ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع سمستی پور میں پولیس کی ایک گاڑی کو نذرآتش کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 5زخمی ہوگئے۔ بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے تاج پور پولیس اسٹیشن کے تحت اسادھی پور میں پیش آئے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ شاہراہ پر دیہاتیوں کے مظاہرہ کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ سمستی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک رنجن نے کہا کہ دو دن قبل ادویات فروخت کرنے والے شخص کو نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کردیا تھا۔ رنجن نے کہا کہ مظاہرین نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی گاڑی سمیت پولیس کی کم سے کم 8گاڑیوں کو آگ لگادی۔ ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا گیا، جسکے بے سود ثابت ہوجانے کے بعد پولیس کو فائرنگ کیلئے مجبور ہونا پڑا، جسکے نتیجہ میں کم ازکم دو افراد زخمی ہوئے۔ ایک شخص مقام واقعہ پر ہی فوت ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT