Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / دہشت گردوں کے ہمدردوں سے قوم کا بھلا نہیں : بی جے پی

دہشت گردوں کے ہمدردوں سے قوم کا بھلا نہیں : بی جے پی

جموں 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اسٹیٹ جنرل سکریٹری یدھ ویر سیٹھی نے آج کہاکہ دہشت گردوں کے ساتھ ہمدردی کرنے والے قوم کا کچھ بھلا نہیں کررہے ہیں۔ جبکہ انھوں نے دو انتہا پسندوں بشمول سرکردہ حزب کمانڈر اور سابق پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹ منان وانی کا شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں صفایا کردینے پر سکیورٹی فورسیس کی ستائش کی۔ اُنھوں نے سابقہ چیف منسٹر محبوبہ مفتی کے اِن ریمارکس کو گمراہ کن اور کشمیریت کے اصل جذبے کے مغائر بھی قرار دیاکہ وانی کی موت پوری طرح ہمارا نقصان ہے کیوں کہ ہم ہر دن نوجوان تعلیم یافتہ لڑکوں کو کھوتے جارہے ہیں۔ سیٹھی نے کہاکہ عسکریت پسندوں کی تعریف کرنے والے بیانات دینا اور اُن کی ہلاکت کو نقصان قرار دینا عسکریت پسندوں کو بڑھاوا دینے کے سوا کچھ نہیں۔ اِس طرح کے لوگوں کے ہمدرد قوم کے لئے اچھا نہیں کررہے ہیں۔ سکیورٹی فورسیس نے دہشت گردوں کا صفایا کرتے ہوئے قابل تعریف کام کیا ہے۔ اِس طرح کے عسکریت پسندوں کی ستائش کرنے کے بجائے محبوبہ کو نوجوانوں کو بات کرنا چاہئے کہ پاکستان کی طرف سے گمراہ نہ ہوں جس کا نتیجہ صرف سکیورٹی فورسیس کے ہاتھوں ہلاکت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT