Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی اسلام کی سب سے بڑی دشمن مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کا بیان

دہشت گردی اسلام کی سب سے بڑی دشمن مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کا بیان

نئی دہلی ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے آج دہشت گردی کو اسلام کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجانا چاہئے۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کا یہ تبصرہ ایرانی وفد کی ان سے ملاقات کے دوران منظرعام پر آیا۔ ایرانی وفد میں حجتہ الاسلام ڈاکٹر محسن غومی اور ابوزر براہیمی ترکمان بھی شامل تھے۔ مرکزی وزیرنے ادعا کیا کہ مرکز کی نریندرمودی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف عدم رواداری کی پالیسی اختیار رکھی ہے۔ انہوں نے ہندوستان اور ایران کو قدیم دوست قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT