Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے

دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے

پاکستان کیساتھ تمام مسائل کی باہمی مذاکرات کے ذریعہ یکسوئی پر زور : سشماسوراج
نئی دہلی ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پاکستان بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع نہیں کرسکتا اور ادعا کیا کہ اس مسئلہ کو باہمی طور پر حل کیا جانا چاہئے۔ وزیرخارجہ سشماسوراج نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کو ہندوستانی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہتا ہے لیکن یہ بھی بالکل واضح کردیا کہ مذاکرات اور دہشت گردی دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ سشماسوراج حکومت کے تین سال کی تکمیل کے ضمن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مسائل سے نمٹنے کے معاملہ میں حکومت کی پالیسی میں کوئی جھول یا غیریقینی نہیں ہے۔ سشماسوراج نے کہا کہ ’’مسئلہ کشمیرکو پاکستان، بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع نہیں کرسکتا۔ مسئلہ کشمیر کو صرف باہمی مذاکرات کے ذریعہ ہی حل کیا جاسکتا ہے‘‘۔ وہ پاکستان کے ایک افسر قانون کے ان مبینہ ریمارکس کے بارے میں ایک سوال کا جواب د ے رہی تھیں کہ اسلام آباد مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کرسکتا ہے۔ سشماسوراج نے کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جائے لیکن بات چیت اور دہشت گردی ایک ساتھنہیں چل سکتے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT