Friday , August 17 2018
Home / دنیا / دہشت گردی اور مذہبی شدت پسندی دونوںقابل مذمت

دہشت گردی اور مذہبی شدت پسندی دونوںقابل مذمت

اقوام متحدہ اپنے قیام کے مقصد میں ناکام : مولانا ارشد مدنی
ویانا3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) مذہب کے نام پر جہاں کسی بھی طرح کا تشدد قابل قبول نہیں وہیں ایک پریشانی یہ بھی ہے کہ مختلف سربراہان مملکت دل پزیر تقریریں تو کرتے ہیں مگر اپنی کہی ہوئی باتوں پر عام طورپر عمل نہیں کرتے ۔اس تمہید کے ساتھ جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی نے کہا کہ جولوگ مذہب کا استعمال نفرت اور تشددبرپا کرنے کیلئے کرتے ہیں وہ اپنے مذہب کے سچے پیروکار نہیں ہوسکتے اور ہمیں ہرسطح پر ایسے لوگوں کی مذمت اور مخالفت کرنی چاہئے۔ یہاں کیسیڈ(C A I C II D) کی سہ روزہ بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا محترم نے کہا کہ اس وقت جب دنیا کے بیشتر ممالک بدامنی انتشاراور تشددکا شکار ہیں ،کہیں نسلی تعصب ہے تو کہیں لسانی ، مذہبی تعصب کو ہوادیکر انتشار وتفریق پیداکی جارہی ہے، ہمیں مذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی بنیادپر دنیا کے تمام مصیبت زدہ لوگوں کی مددکرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عصریی منظر نامے میں سیاست دانوں میں نفرت کی تخم ریزی کرکے اقتدارحاصل کرنے کی ہوس شدیدترہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے پوری دنیامیں تعصب اور مذہبی تشددمیں غیر معمولی طورپر اضافہ ہوا ہے بعض حکمرانوں نے ڈراورخوف کی سیاست کو اپنا شعاربنالیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT