Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / دہشت گردی اور کرکٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے

دہشت گردی اور کرکٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے

دہشت گردی کے خاتمہ تک ہند۔پاک کرکٹ غیر متوقع، سشما سوراج
نئی دہلی۔یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج اشارہ دیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس وقت تک باہمی کرکٹ سیریز کی توقع نہیں ہوگی تاوقتیکہ پاکستان کی طرف سے سرحد پار فائرنگ اور دہشت گردی بند نہیں کی جاتی۔ سشما سوراج نے امور خارجہ پر پارلیمنٹ کی ایک مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں یہ اعلان کیا۔ اس اجلاس میں مملکتی وزیر خارجہ ایم جے اکبر اور معتمد خارجہ ایس جے شنکر نے بھی شرکت کی۔ سشما سوراج نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی سفیر متعینہ ہند سے ملاقات کرچکی ہیں اور یہ تجویز پیش کرچکے ہیں کہ دونوں ممالک ایسے قیدیوں کوانسانی پہلوئوں کی بنیاد پر رہا کریں جن (قیدیوں) کی عمر 70 سال سے زائد ہے یا جن کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے یا پھر وہ خواتین ہیں۔ اس اجلاس میں شریک ایک رکن نے مزید کہا کہ سشما سوراج نے کسی تیسرے اور غیر جانبدار مقام پر ہند۔پاک کرکٹ سیریز کے انعقاد سے متعلق ایک سوال پر وضاحت کی کہ ’کرکٹ اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘ انہوں نے نے اشارہ دیا کہ یہ (باہمی کرکٹ سیریز) اس وقت تک غیر متوقع نظر آتی ہے جب تک پاکستان کی طرف سے سرحد پار فائرنگ اور دہشت گردی ختم نہیں کی جاتی۔

TOPPOPULARRECENT