Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / دہشت گردی سے نمٹنے بنگلہ دیش کو امریکی مدد کی پیشکش

دہشت گردی سے نمٹنے بنگلہ دیش کو امریکی مدد کی پیشکش

ڈھاکہ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے حالیہ سلسلہ وار دہشت گرد حملوں کے پس منظر میں صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے ماہرانہ خدمات کی پیشکش کی ہے۔ اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشیا نشا دیسائی بسوال نے وزیر خارجہ محمود علی اور معتمد خارجہ شاہد الحق سے ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔ بسوال نے بنگلہ دیش میں یکم جولائی کے دہشت گرد حملے کے پس منظر میں انسداد دہشت گردی صلاحیتوں کو موثر بنانے کیلئے مدد کی پیشکش کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ امریکہ کا یہ موقف ہے کہ بنگلہ دیش کو ترقی کا سفر جاری رکھنا چاہئے۔ وہ اس وقت ڈھاکہ کے دو روزہ دورہ پر ہیں جبکہ گزشتہ ہفتہ دو دہشت گرد حملوں سے سارا ملک دہل گیا۔ بسوال ، بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ابوالحسن محمود علی اور وزیر داخلہ اسد الزماں خاں کمال سے بھی ملاقات کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT