Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / دہشت گردی سے نمٹنے شیخ حسینہ کے ’عزم مصمم‘ کی سراہنا

دہشت گردی سے نمٹنے شیخ حسینہ کے ’عزم مصمم‘ کی سراہنا

ڈھاکہ ۔ /7 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کی ستائش کی جنہوں نے ایک خاتون لیڈر ہونے کے باوجود دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے کسی طرح کی رواداری نہ برتنے کا ’ عزم مصمم‘ کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کئی بڑے ممالک اس چیالنج سے نمٹنے کے بارے میں الجھن کا شکار ہیں ۔ ایسے میں شیخ حسینہ کا حوصلہ

ڈھاکہ ۔ /7 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کی ستائش کی جنہوں نے ایک خاتون لیڈر ہونے کے باوجود دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے کسی طرح کی رواداری نہ برتنے کا ’ عزم مصمم‘ کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کئی بڑے ممالک اس چیالنج سے نمٹنے کے بارے میں الجھن کا شکار ہیں ۔ ایسے میں شیخ حسینہ کا حوصلہ دہشت گردی کو شکست دینے میں دیگر ممالک کے لئے ایک نظیر بن سکتا ہے ۔ نریندر مودی نے کہا کہ دنیا کے ممالک فکر مند ہیں کہ دہشت گردی سے کس طرح نمٹا جائے ۔ اقوام متحدہ بھی ان کی رہنمائی کے موقف میں نہیں ۔ ایسے میں یہ خوشی کی بات ہے کہ وزیراعظم بنگلہ دیش ایک خاتون ہونے کے باوجود دہشت گردی کے معاملہ میں عدم رواداری کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔ اس کے لئے وہ انہیں مبارکباد دیتے ہیں ۔ وہ آج ڈھاکہ یونیورسٹی میں لکچر دے رہے تھے ۔ مودی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی پشت پناہی کے حامل بنیاد پرست عناصر کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔نریندر مودی نے کہا کہ ترقی کے بارے میں ان کا نظریہ بالکل شیخ حسینہ کے نظریہ سے مطابقت رکھتا ہے ۔ اس میں صرف معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی معاشی ترقی کے سلسلے میں شیخ حسینہ کے اقدامات کی بھی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملبوسات کے شعبہ میں بنگلہ دیش اب دنیا بھر میں دوسرے مقام پر ہے اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔ انہیں حالیہ دورہ چین کے موقع پر اس بات کا پتہ چلا اور یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ ترقی پذیر ملک نے ایسی کامیابی حاصل کی ہے ۔ مودی نے کہا کہ اگر بنگلہ دیش میں خوشحالی آتی ہے تو اس کا فائدہ ہندوستان کو بھی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کئی ریاستیں سماجی امور کے سلسلے میں بنگلہ دیش سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں ۔ قبل ازیں مشترکہ اعلامیہ میں مودی نے بنگلہ دیش کی متاثر کن سماجی و معاشی ترقی کی سراہنا کی ۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا مظاہرہ متاثر کن
وزیراعظم نریندر مودی نے بنگھا بندھو انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں سرکردہ تاجرین سے خطاب کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی ستائش کی اور کہا کہ اس کا مظاہرہ ملک کے نوجوانوں کے جذبات کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل سیزن کے دوران بھی بنگلہ دیش کے کرکٹرس کا مظاہرہ متاثر کن رہا ۔ کرکٹ کی دنیا میں بنگلہ دیش نے تاخیر سے داخلہ لیا لیکن اس وقت ٹیم دوسروں کیلئے جو چیالنج بن کر ابھر رہی ہے اس پر ہر کوئی سنجیدہ ہے ۔ مودی کے اس تبصرہ پر سارا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔

TOPPOPULARRECENT