Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / دہشت گردی سے نمٹنے ’’عالمی اتحاد‘‘ ضروری : ہندوستان

دہشت گردی سے نمٹنے ’’عالمی اتحاد‘‘ ضروری : ہندوستان

اقوام متحدہ ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور اس سے لاحق خطرات کے پیش نظر اقوام متحدہ سے خواہش کی کہ دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے اب تک جو بھی کارروائیاںکی گئی ہیں وہ یا تو مؤثر نہیں تھیں یا پھر ہمارا طریقہ کار غلط تھا۔ اقوام متحدہ سے ہندوستان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہیکہ عالمی سطح پر تمام ممالک ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے ایک ایسا مستحکم اتحاد تیار کریں جو دہشت گردی کا جڑ سے صفایا کردے کیونکہ جب تک دہشت گردی کے خلاف عدم رواداری کا اظہار نہ کیا جائے، یہ اپنا سر ابھارتا رہے گا۔ ضرورت ہے اس کی سرکوبی کی جائے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ سفیر سیداکبرالدین نے کہا کہ آج ہم یہ بات وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ دنیا کا کوئی بھی ملک دہشت گردی سے خالی نہیں کہ ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔ ایسے ایسے مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔ مشاورتی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اکبر الدین نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی واحد ملک چاہے وہ کتنا ہی طاقتور اور مالدار کیوں نہ ہو دہشت گردی سے تن تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو بھی برسوں سے دہشت گردانہ کارروائیوں کا سامنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT