Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / دہشت گردی سے نمٹنے پاکستان کو امریکی ہدایت

دہشت گردی سے نمٹنے پاکستان کو امریکی ہدایت

واشنگٹن۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے آج ایکبار پھر پاکستان کو انتباہ کی بجائے ہدایت کی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرے جس کے لئے ہم ( امریکہ) کی بات چیت کیلئے کب سے منتظر بیٹھے ہیں۔ پاکستان کو چاہیئے کہ وہ ہمارے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئے اور دہشت گردوں کے تئیں سحت رویہ اپنائے جانے پر آمادگی ظاہر کرے ۔ پاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنا پاکستان کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے ۔ یاد رہے کہ امریکہ یہ بیان ایک ایسے وقت دے رہا ہے جب یہ رپورٹس گشت کررہی ہیں کہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ اپنے تمام فوجی اور انٹلیجنس روابط و تعاون معطل کردیئے ہیں ۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کچھ روز قبل پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے اسے کروڑہا ڈالرس کی امداد دی اور اس کے عوض پاکستان نے ہمیں سوائے جھوٹ اور فریب کے کچھ نہیں دیا ۔

TOPPOPULARRECENT