Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی سے نمٹنے ہند۔ گھانا تعاون

دہشت گردی سے نمٹنے ہند۔ گھانا تعاون

عکرہ 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی دہشت گردی کو ایک لعنت اور ساری دنیا کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان نے آج اتفاق کیا کہ وہ اس لعنت سے نمٹنے کیلئے دفاعی تعاون میں اضافہ کرینگے اور وسیع تر سکیوریٹی تعاون کیا جائیگا ۔ دونوں ملکوں کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میںکہا گیا ہے کہ ہندوستان گذشتہ طویل عرصہ سے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار رہا ہے جبکہ گھانا ایک ایسے علاقہ میں ہے جو دہشت گردی سے متاثر ہے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی گھانا کے دو روزہ دورہ پر تھے جو آج ختم ہوا ۔ اس موقع پر جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی دہشت گردی ایک لعنت ہے اور اس سے ساری مہذب دنیا کو خطرہ لاحق ہے ۔ ایسے میں ہندوستان اور گھانا نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ وہ اس لعنت کو ختم کرنے اور اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون اور دفاعی اشتراک اور تال میل میں اضافہ کرینگے ۔ گھانا مغرب افریقہ میں واقع ہے اور اسے آئی ایس آئی ایس اور بوکو حرم جیسے عسکریت پسندوں کے خطرات کا سامنا ہے جنہوں نے پڑوسی ممالک میں اپنے وجود کو منوالیا ہے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے صدر گھانا جان مہاما کے ساتھ کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ اپنے دو روزہ دورہ گھانا کے اختتام کے بعد صدر جمہوریہ آئیوری کوسٹ روانہ ہوگئے جو ان کے سہ قومی دورہ کا دوسرا مرحلہ ہوگا ۔ اپنے دورہ کے موقع پر صدر جمہوریہ نے گھانا کی مدد کرنے کئی اقدامات کا اعلان کیا جن میں فروغ انسانی وسائل کی صلاحیتوں میں اضافہ کے اقدامات بھی شامل ہیں ۔ ہندوستان ۔ گھانا کوفی عنان مرکز برائے مہارت کیلئے ایک مزید ایک ملین ڈالرس کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT