Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / دہشت گردی شعبہ کے ایرانی سفارتکاروں کا کویت سے اخراج

دہشت گردی شعبہ کے ایرانی سفارتکاروں کا کویت سے اخراج

کویت سٹی۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)کویت نے آج 15 ایرانی سفارت کاروں کے اخراج کا حکم دیا جبکہ امارات کی اعلیٰ سطحی عدالت نے انہیں اسلامی جمہوریہ کے ’’دہشت گردی‘‘ شعبہ سے روابط رکھنے کا مجرم قرار دیا۔ کویت نے ایران کے فوجی ، ثقافتی اور تجارتی سفارت خانوں کو بند کرنے کا بھی حکم دیا۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ خلیجی ریاست کی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ شعبہ کے کلیدی رکن کو عمر قید کی سزا دی تھی اور دیگر 20 افراد کو مختلف مدت کی قید کی سزائیں دی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ وہ ایران اور لبنان کی حزب اللہ سے روابط رکھتے ہیں جو کویت پر حملے کی سازش کررہے ہیں۔ امارات کے وزیر برائے کابینی اُمور شیخ محمد عبداللہ الصباح جو کارگذار وزیر اطلاعات ہیں، توثیق کی کہ کویت نے ایران کے خلاف سفارتی کارروائی کی ہے، تاہم کارروائی کی تفصیلات کے انکشاف سے گریز کیا۔

TOPPOPULARRECENT