Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / دہشت گردی قطعی طور پر ناقابل برداشت

دہشت گردی قطعی طور پر ناقابل برداشت

این پی اے میں نیشنل سکیوریٹی پر سمینار ،مرکزی مملکت وزیر داخلہ کرن رجیجو کا خطاب

این پی اے میں نیشنل سکیوریٹی پر سمینار ،مرکزی مملکت وزیر داخلہ کرن رجیجو کا خطاب
حیدرآباد 6 جولائی ( سیاست نیوز ) مملکتی وزیر داخلہ مسٹر کرن رجیجو نے آج کہا کہ حکومت دہشت گردی کو قطعی طور پر برداشت نہیںکرے گی۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی واقع شیو رام پلی میں منعقدہ پانچ روزہ سمینار جس کا عنوان ’’نیشنل سکیوریٹی‘‘ ہے کے افتتاح کے بعد یہاں پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے دن چیلنجس میں تبدیلیاں آرہی ہیں ہر روز ہمیں ایک نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مسٹر رجیجو نے کہا کہ ہمیں ملک کے اندر بڑھتی دہشت گردی اور بیرونی انتہاء پسندانہ سرگرمیوں کا سامنا ہے ۔ملک کی ترقی کیلئے عوام کی سلامتی ،صحت اور تعلیم سماج کیلئے بنیادی عنصر ہے ان میں سے ایک کی بھی کمی ہو تو معاشرہ درہم برہم ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بہت بڑا ملک ہے اور اس کی سلامتی کیلئے کئی عہدیدار اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں۔مملکتی وزیر داخلہ نے سمینار میں موجود نیشنل پولیس اکیڈیمی میں زیر تربیت آئی پی ایس پروہیبشنل آفیسرس کو کہا کہ حکومت کو ان سے کئی توقعات ہیں چونکہ وہ ملک کا مستقبل ہیں اور ملک کی سلامتی کیلئے وہ اہم رول ادا کریں گے۔انہوں نے غیر منقسم آندھرا پردیش پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی پولیس نے انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے اہم رول ادا کررہی ہے اور یہاں کے کئی عہدیدار اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم بھی ایک بڑا چیلنج بن کر ابھر رہا ہے جس کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے ۔ مسٹر رجیجو نے بتایا کہ ملک کی بہتر پولیسنگ کیلئے وزارت داخلہ دیگر بیرونی ممالک کے ساتھ کام کریں گے ۔نیشنل پولیس اکیڈیمی کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ادارہ نے ملک کو بے حد نمایاں پولیس عہدیدار دیئے ہیں اور اسے مزید عصری بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کریں گی ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر نیشنل پولیس اکیڈیمی شریمتی ارونا بہوگنانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روزہ سمینار مختلف عنوانوں پر مشتمل ہوگا اور اس سمینار کو ملک کے اعلی عہدیدار و ماہرین خطاب کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT