Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / دہشت گردی مقدمہ میں کے سی پی ارکان پر این آئی اے کا فرد جرم

دہشت گردی مقدمہ میں کے سی پی ارکان پر این آئی اے کا فرد جرم

نئی دہلی۔9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے نے ایک خصوصی عدالت میں منی پور کی ممنوعہ دہشت گرد تنظیم کنگیلی پارک کمیونسٹ پارٹی کے تین ارکان کے خلاف سازش اور مقامی افراد سے دہشت گردی کے لیے مالیہ حاصل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کیا ہے۔ خصوصی جج ترون شیراوت نے لاج شرم رنجیت سنگھ میٹی کو اور دیگر دو افراد کو ملزم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فرد جرم پیش کیا تھا۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت 22 فبروری کو مقرر کی ہے تاکہ فرد جرم پر مباحث کی سماعت کی جاسکے۔ تینوں ملزمین پر مقامی اداروں جیسے اسکولس، پنچایتوں، سرکاری عہدیداروں اور پیٹرول پمپوں کے مالکوں سے دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے مالیہ حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ملزمین کو دہلی پولیس کے خصوصی شعبہ میں گزشتہ سال گرفتار کیا تھا بعدازاں اکٹوبر میں مقدمہ این آئی اے کو منتقل کردیا گیا۔ فرد جرم کے بموجب جانچ اور تجزیہ کے بعد یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ملزمین مبینہ طورپر سازش کے لیے مالیہ حاصل کررہے تھے تاکہ مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

TOPPOPULARRECENT