Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی و نکسل ازم سے 2022 ء تک آزادی:راجناتھ

دہشت گردی و نکسل ازم سے 2022 ء تک آزادی:راجناتھ

لکھنؤ 19اگست (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2022 ء تک ملک دہشت گردی اور نکسل ازم سے آزاد ہو جائے گا۔ انھوں نے یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ 2022 تک ہم جس ’نئے ہندوستان‘کا خواب دیکھ رہے ہیں اس میں دہشت گردی اور نکسل ازم کا خاتمہ بھی ہے ۔ سال 2022 ء تک ملک دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور نکسل ازم سے آزاد ہوجائے گا۔ بی جے پی حکومت بنانے کے لئے نہیں بلکہ ملک کی تعمیرکے لئے کام کرتی ہے ۔ ہمارا مقصد عام لوگوں کی خواہشات کی تکمیل، ملک کے عزت ووقار میں اضافہ اور آخری قطار میں شامل شخص کی خوشحالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے 1942 ء میں انگریزوں کو بھارت چھوڑو کا نعرہ دیا تھا، اس کے پانچ سال میں اگر ملک آزاد ہو سکتا ہے ، تو پانچ سال میں ہم نئے ہندوستان کی تعمیر کیوں نہیں کر سکتے ۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ گاندھی جی نے ملک میں حفظان صحت کی تحریک شروع کی تھی جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے عوامی تحریک بنائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT