Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی پر حکومت کی پالیسی آزادی کے بعد سب سے کمزور

دہشت گردی پر حکومت کی پالیسی آزادی کے بعد سب سے کمزور

نئی دہلی ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے انتہائی کمزور پالیسی اختیار کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے آج سوال کیا کہ مشیران قومی سلامتی سطح کی بات چیت کیسے نتیجہ خیز واقع ہوسکتی ہے ۔جبکہ حکومت پاکستان نے اٹل موقف اختیار کررکھا ہے ۔ کانگریس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آزادی کے بعد سے اب تک داخلی اور خارجی محاذوں پر حکومت کی اتنی کمزور پالیسی کبھی نہیں دیکھی گئی ۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجے والا پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ جس کے دوران انہوں نے وزیراعظم اور حکومت ہند پر سخت تنقید کی ۔

 

کوئلہ اسکام ‘ ایم پی وجئے دردا کی ضمانت منظور
نئی دہلی 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کوئلہ اسکام میں ایک خصوصی عدالت نے راجیہ سبھا کے رکن وجئے دردا اور پانچ دوسروں کو ضمانت منظور کردی ۔ ضمانت حاصل کرنے والوں میں وجئے دردا کے فرزند دیویندر دردا اور سابق سکریٹری وزارت کوئلہ ایچ سی گپتا بھی شامل ہیں۔ یہ مقدمہ فتح پور ( ایسٹ ) کوئلہ بلاک کے الاٹمنٹ میں ہوئی بے قاعدگیوں سے متعلق ہے ۔ عدالت نے انہیں فی کس ایک لاکھ روپئے کے شخصی بانڈ اور اتنی ہی رقم کی ایک ضمانت کے عوض ضمانت کی منظوری کا اعلان کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT