Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی پر معلومات کا باہمی تبادلہ ہندوستان اور امریکہ کے معاہدہ پر دستخط

دہشت گردی پر معلومات کا باہمی تبادلہ ہندوستان اور امریکہ کے معاہدہ پر دستخط

نئی دہلی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ امکان ہیکہ انسداد دہشت گردی اور ملک کی سلامتی کے موضوعات پر بات چیت کے دوران جو ڈسمبر میں مقرر ہے، تعین مدت کے ساتھ دہشت گردی کے بارے میں معلومات کے باہمی تبادلہ کے ایک معاہدہ پر دستخط بھی کریں گے۔ داخلی سلامتی کی صدارتی ہدایت میں معاہدہ کے متن کا ایک نمونہ بھی موجود ہے جو امریکہ ہندوستان کو پیش کرے گا۔ اس کے مطابق دہشت گردی کی جانچ کا ایک مشترکہ مرکز امریکی اور ہندوستانی محکمہ قائم کریں گے۔ امکان ہیکہ معاہدہ پر ہند امریکہ مذاکرات کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔ مذاکرات میں مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ اور وزیرداخلہ امریکہ جین جانسن شرکت کریں گے۔ امریکہ پہلے ہی ایسے معاہدہ 30 ممالک سے کرچکا ہے۔ معلومات کا ایک ذخیرہ جس میں مشتبہ دہشت گردوں کے نام، قومیت، تاریخ پیدائش، تصویریں، نشانات انگشت (اگرہوں) اور پاسپورٹ نمبر شامل ہوں گے۔ ہند ۔ امریکہ داخلی صیانتی مذاکرات وزارت داخلہ ہندوستان اور امریکی محکمہ داخلی صیانت کے درمیان ہوں گے، جس کا مقصد باہمی صیانتی تعاون میں اضافہ کرنا ہوگا۔ سائبر صیانت اور اہم انفراسٹرکچر کا تحفظ، غیرقانونی مالیہ کا مقابلہ، عالمی سربراہی سلسلہ برائے صیانت، میگا سٹی پولیس کارروائیاں، سائنس اور ٹیکنالوجی مذاکرات کے موضوعات ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT