Friday , September 21 2018
Home / دنیا / دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا: برکس

دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا: برکس

فورٹالیزا، 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے موقف کی پرزور توثیق کرتے ہوئے 5 قومی برکس چوٹی کانفرنس میں دہشت گردی کی اس کی تمام شکلوں اور صورتوں میں سختی سے مذمت کی ہے اور زور دیا کہ نظریاتی، سیاسی یا مذہبی مسائل کی اساس پر دہشت گردی کی کوئی بھی حرکت کیلئے جواز نہیں ہوسکتا ہے ۔ چوٹی کانفرنس کے کل رات اختتام پر 17 صفحات کے فورٹالیزا

فورٹالیزا، 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے موقف کی پرزور توثیق کرتے ہوئے 5 قومی برکس چوٹی کانفرنس میں دہشت گردی کی اس کی تمام شکلوں اور صورتوں میں سختی سے مذمت کی ہے اور زور دیا کہ نظریاتی، سیاسی یا مذہبی مسائل کی اساس پر دہشت گردی کی کوئی بھی حرکت کیلئے جواز نہیں ہوسکتا ہے ۔ چوٹی کانفرنس کے کل رات اختتام پر 17 صفحات کے فورٹالیزا اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’’ہم تمام گوشوں سے اپیل کرتے ہیں کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ، انہیں فنڈس کی فراہمی ، تربیت دینے یا کسی اور طریقہ سے ان کی تائید کرنے سے احتراز کریں۔ ہمارا ماننا ہے کہ اقوام متحدہ کا دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی کارروائی کو مربوط رکھنے میں مرکزی رول ہے، جسے لازمی طور پر بین الاقوامی قانون بشمول یو این چارٹر کی مطابقت میں رکھا جانا چاہئے ،

اور ساتھ ہی ساتھ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا لحاظ بھی رکھنا چاہئے ‘‘۔ برکس قائدین کے خانگی سیشن میں اپنے خطاب کے دوران ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی تمام مملکتوں کی اجتماعی کوششوں پر زور دیا تھا تاکہ یقینی ہوجائے کہ دہشت گردوں کیلئے کوئی بھی پناہ گاہ فراہم نہ کرسکے، جو ہندوستان کے پڑوس میں مبینہ طور پر مربوط دہشت گردی کے اڈوں کا درپردہ حوالہ ہے۔ اس ضمن میں اعلامیہ نے کہا کہ گروپ کے قائدین نے اقوام متحدہ کی عالمی انسداد دہشت گردی حکمت عملی پر عمل آوری کیلئے اپنے عہد کی از سر نو توثیق کی ہے۔ اگلی برکس چوٹی کانفرنس روس میں منعقد ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT