Saturday , December 15 2018

دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملکوں کو پہچاننا ضروری

 

جنرل بپن راوت کا بیان

نئی دہلی، 17 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے آج کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسے ممالک کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے جو دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔جنرل راوت نے یہاں ‘رائے سینا ڈائیلاگ 2018 ‘ء میں کہا ” دہشت گرد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بین الاقوامی حدود میں دراندازی کررہے ہیں۔ ہمیں دہشت گردوں اور ان کو فروغ دینے والوں کو روکنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ایسے ممالک کو پہچاننے کی ضرورت ہے جو دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں”۔جنرل راوت نے کہا کہ جوہری اور کیمیائی ہتھیاروں کے دہشت گردوں کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ انسانیت کے لئے مہلک ثابت ہو سکتا ہے ۔جنرل راوت نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پر کچھ کنٹرول کی ضرورت ہے کیونکہ دہشت گرد اس کا استعمال اپنے مفادات کے لئے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کے لئے کیا جا رہا ہے ۔ ہم لوگوں کواس کے استعمال میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔قابل غور ہے کہ پیر کو آرمی ڈے کے موقع پر جنرل راوت نے سخت لہجے میں پاکستان کو متنبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا ” کنٹرول لائن (ایل او سی) پر پاکستانی فوج مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور دہشت گردوں کو ہندوستان میں دراندازی کرنے میں مدد دے رہی ہے ۔ ہم اپنی طاقت سے ان کو سبق سکھا رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کا معقول جواب دیا جائے گا”۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT