Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / دہشت گردی کو کچلنے پاکستان پابند عہد : نواز شریف

دہشت گردی کو کچلنے پاکستان پابند عہد : نواز شریف

اسلام آباد ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج سارک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کو کچلنے کیلئے سارک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا پابند عہد ہے۔ رشوت ستانی اور منظم جرائم کے خلاف لڑنے والے سارک رکن ممالک کے ساتھ پاکستان بھی تیار ہے۔ اسلام آباد میں سارک وزرائے داخلہ اور خارجہ کی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت پورے خطہ میں ترقی اور امن کیلئے ایک نیا ویژن رکھتی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ سارک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کی ہے۔ پاکستان ہمیشہ علاقائی کوششوں کی وکالت کرتا رہا ہے تاکہ اس پورے خطہ میں توانائی کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔ سارک خطہ کی خوشحالی اور ترقی میں اہم اصول سڑکوں کی تعمیر، فضائی اور ریل راستوں کا رابطہ اور آبی رابطوں کو وسعت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک چارٹر میں جن باتوں کو ترجیح دی گئی ہے ان کو پورا کرنے کیلئے اجتماعی ذمہ داری کو ادا کرنا ضروری ہے۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سارک سکریٹری جنرل ارجن بہادر تھاپا نے کہا کہ دہشت گردی، نارکوٹکس، سائبرکرائمس اور دیگر منتخب کئے جانے والے جرائم سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ سارک ساتویں ایک روزہ طویل کانفرنس میں تمام گروپ ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سارک گروپ افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، ہندوستان، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔ نواز شریف نے مزید بتایا کہ ہماری سرزمین کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کیا جانا ضروری ہے اور اس کیلئے ایک ایکشن پلان بنانے ان کی حکومت کوشاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT