Friday , December 15 2017
Home / دنیا / دہشت گردی کیخلاف سنجیدہ اقدامات میں پاکستان کا مفاد مضمر

دہشت گردی کیخلاف سنجیدہ اقدامات میں پاکستان کا مفاد مضمر

اسلام آباد کے خلاف سخت کارروائی سے پس و پیش نہ کرنے ٹرمپ انتظامیہ کا اشارہ

واشنگٹن۔/26اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے ایک سینئر عہدیدار نے آج کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ، پاکستانی قائدین کو یہ باور کروانے کیلئے سخت اقدام اٹھانے سے کوئی پس و پیش نہیں کرے گا کہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنا ان ( پاکستان ) کے مفاد میں ہوگا۔ اس عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اخباری نمائندوں سے کہا کہ انتظامیہ یہ سمجھتا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کیلئے کوئی وقت مقرر نہ کرنا پاکستان کو اس قسم کی بیجا مداخلت سے باز رکھ سکتا ہے جس طرح وہ ماضی میں کیا کرتا رہا ہے۔ افغانستان اور جنوبی ایشیاء سے متعلق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی حکمت عملی پر پاکستان کے ردعمل کے بارے میں ایک سوال پر امریکی عہدیدار نے جواب دیا کہ ’’ ہم سمجھتے ہیں کہ بعض ( دہشت گرد ) گروپوں کو ان ( پاکستان ) کی تائید غالباً اس لئے جاری تھی کہ اس علاقہ میں امریکی پالیسی اور عزم کے بارے میں غیر یقینی تھی‘‘ تاہم صدر ٹرمپ نے منگل کو اپنی پالیسی کے اعلان کے ساتھ افغانستان سے امریکی فوج کی جلد بازی یا عجلت میں واپسی کے امکان کو مسترد کردیا۔ ٹرمپ نے پاکستان کو اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانوں کی فراہمی کے خلاف سخت وارننگ بھی دی تھی۔

 

TOPPOPULARRECENT