Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / دہشت گردی کیخلاف شیعہ ۔ سنی اتحاد کی ضرورت

دہشت گردی کیخلاف شیعہ ۔ سنی اتحاد کی ضرورت

شیخ الازہر کی علماء کو دعوت، متفقہ فتویٰ جاری کرنے کی تجویز
قاہرہ ؍ حیدرآباد۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شیخ الازہر شیخ احمد الطیب نے شیعہ اور سنی دونوں طرف کے تمام علماء کو مدعو کیا ہیکہ متفقہ طور پر فتویٰ جاری کرتے ہوئے انسانیت کے خلاف ہولناک جرائم کی سختی سے مذمت کی جائے اور انتہاء پسند گروپوں کی حرکتوں کو روکا جائے۔ قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق شیخ الازہر نے شیعہ اور سنی دونوں مکاتب فکر کو آپس میں مل کر مصالحت کی راہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ الازہر میں وہ سنی اور شیعہ علماء اور رہنماؤں کو مشترک اجلاس میں حصہ لینے دعوت دیتے ہیں تاکہ متفقہ فتویٰ جاری کرتے ہوئے تمام اسلامی مکتاب فکر کی طرف سے مسلمانوں کی ہلاکت کی مذمت کی جاسکے۔ امید ہیکہ اس فتویٰ سے بعض انتہاء پسند گروپوں کے ظالمانہ حرکتوں کا خاتمہ ہوگا جو بے قصور مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتارنے میں مصروف ہے۔ اسلام غیرمسلم افراد کو بھی بے قصور قتل کرنے کی پرزور مذمت کرتا ہے ، لہٰذا ان دہشت گردانہ کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں اور اب وقت کی ضرورت ہیکہ مسلم دنیا کو تشدد اور انتہاء پسندی سے پاک کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT