Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی کیخلاف لڑائی میں جانبدار ی ترک کریں: عبدالباسط

دہشت گردی کیخلاف لڑائی میں جانبدار ی ترک کریں: عبدالباسط

نئی دہلی۔16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں ہوتا۔ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس کو نیم فہم حکمت عملیوں کے ذریعہ شکست نہیں دی جاسکتی چنانچہ وہ مختلف ممالک کو اس لڑائی میں انفرادی و اجتماعی جانبداری ترک کرنا ہوگا۔ پشاور حملے کی پہلی برسی کے موقع پر انہوں نے یہ بین الاقوامی برادری پر پاکستان کا درد محسوس کرنے پر زور دیا۔
ایرانڈیا کا ٹیکنیشین انجن کی زد میں
آکر ہلاک
ممبئی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ایرپورٹ پر آج رات ایک حادثہ میں طیارہ کا ٹیکنیشین انجن میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔ ایرانڈیا کے صدرنشین اشوانی لوہانی نے اس واقعہ کی توثیق کی اور بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ چھترپتی شیواجی ڈومیسٹک ایرپورٹ پر 8 بجکر 40 منٹ پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ممبئی ۔ حیدرآباد طیارہ کے معاون پائلٹ نے سگنل کو سمجھنے میں غلطی کی اور انجن چلا دیا۔اس کے نتیجہ میں روی سبرامنیم ٹیکنیشین جو قریب ہی موجود تھا ، انجن کی زد میں آگیا ۔

TOPPOPULARRECENT