Saturday , January 20 2018
Home / پاکستان / دہشت گردی کیخلاف ہند ۔ پاک تعاون ضروری

دہشت گردی کیخلاف ہند ۔ پاک تعاون ضروری

اسلام آباد۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت کی یکسوئی ’’باہمی تعاون‘‘ کے ذریعہ کرنی چاہئے۔ دہشت گرد حملوں کے لئے ایک دوسرے پر الزام تراشی مناسب نہیں۔ دفتر خارجہ پاکستان کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے تمام خاص طور پر یہ علاقہ متاثر ہے۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ ان

اسلام آباد۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت کی یکسوئی ’’باہمی تعاون‘‘ کے ذریعہ کرنی چاہئے۔ دہشت گرد حملوں کے لئے ایک دوسرے پر الزام تراشی مناسب نہیں۔ دفتر خارجہ پاکستان کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے تمام خاص طور پر یہ علاقہ متاثر ہے۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر ہے۔ کوئی بھی دوسرا ملک دہشت گردی کا اتنا سخت مقابلہ نہیں کررہا ہے جتنا کہ پاکستان کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اپنے اندیشے ہیں اور ہندوستان کے اپنے، چنانچہ اس مسئلہ کی باہمی تعاون کے ذریعہ یکسوئی ضروری ہے۔ انہوں نے ہر دہشت گرد حملے کیلئے ایک دوسرے پر الزام تراشی مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بھی کہنے سے پہلے مکمل تحقیقات کرلینے بہتر ہے۔ ہندوستان نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو پناہ دے رہا ہے اور انہیں ہندوستان میں بے چینی پھیلانے کیلئے استعمال کررہا ہے جبکہ پاکستان نے ہندوستان پر بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کی تائید کا الزام عائد کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT