Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی کیلئے پاکستان ذمہ دار : جتیندر سنگھ

دہشت گردی کیلئے پاکستان ذمہ دار : جتیندر سنگھ

نئی دہلی۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ساری دنیا جانتی ہے کہ ہندوستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ذمہ دار ہے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے مداخلت کاری کی کئی کوششوں کو سکیوریٹی فورسس نے ناکام بنادیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ دہشت گردی کو ہندوستان میں کون درآمد یا برآمد کرتا ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ یہ کام پاکستانی سرزمین سے ہی کیا جاتا ہے۔ ان کے یہ ریمارکس اس لیے اہمیت کے حامل ہیں کیوں کہ تین عام شہری آج لائین آف کنٹرول کے قریب جنرل انجینئرنگ ریزرو فورس کیمپ پر کئے گئے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہوگئے۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ عسکریت پسند سرحد پار سے گھس آئے اور انہوں نے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر میں منسٹر آف اسٹیٹ جتیندر سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان کی مداخلت کاری کی کئی کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT