Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / دہشت گردی کی ازسر نو تشریح ضروری : اردغان

دہشت گردی کی ازسر نو تشریح ضروری : اردغان

انقرہ ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ازسر نو تشریح کرنا ضروری ہے تاکہ اس میں ان کو بھی شامل کیا جاسکے جو ایسی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک بندوق بردار یا بم رکھنے والے دہشت گرد اور ان لوگوں میں کوئی فرق نہیں ہے جو اپنا عہدہ اور قلم دہشت گردوں کے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ صدر اردغان نے کہا کہ یہ صحافی، رکن پارلیمان یا کوئی سرگرم کارکن بھی ہوسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اتوار کی شام دھماکے جس میں 37 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ تاحال کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حکومتی ذرائع اس کارروائی کیلئے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) پر شبہ ظاہر کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT