Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی کی پناہ گاہوں کا صفایا کرنیکا وقت آچکا : ہند

دہشت گردی کی پناہ گاہوں کا صفایا کرنیکا وقت آچکا : ہند

نئی دہلی ، 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے شمالی افغانستان میں فوجی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی آج پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس ضرورت کی صاف صاف یاددہانی ہے کہ فوری ان محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کردیا جائے جو اُس ملک کی سرحد کے باہر سے دہشت گردی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ وزارت امور خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان تمام اقسام کی دہشت گردی سے لڑنے میں افغانستان کو اپنی مدد میں بدستور ثابت قدم ہے۔ گزشتہ روز افغان شہر مزارِ شریف کے قریب فوجی اڈے پر مربوط طالبان حملے میں زائد از 100 افغان سپاہی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان کی سرحدوں سے باہر سے مراد وزارت امور خارجہ نے ظاہر طور ہر پاکستان میں دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کی موجودگی کا حوالہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT