Friday , December 15 2017
Home / دنیا / دہشت گردی کے حامی دو برطانوی شہری ہنگری میں گرفتار

دہشت گردی کے حامی دو برطانوی شہری ہنگری میں گرفتار

بڈاٹسٹ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہنگری کی پولیس نے کہا ہیکہ دہشت گردی کی مالی مدد کے جرم میں قید کی سزاء پانے کے بعد رومانیہ روانہ ہونے والے دو برطانوی شہریوں کو پولیس نے ہنگری میں ہی گرفتار کرلیا۔ دو افراد 40 سالہ جنادھن کے اور 44 سالہ ٹریور بی کو لوکوشاذا میں بین الاقوامی ٹرین سے اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ ہنگری کی سرحد عبور کرتے ہوئے رومانیہ میں داخل ہورہے تھے۔ ہنگری کی پولیس کے مطابق یہ دونوں دہشت گردی کی مدد کے جرم پر برطانیہ میں فی کس دو سال کی قید کی سزاء بھگت چکے ہیں جنہیں 2009ء میں رہا تو کیا گیا تھا لیکن بغیر اجازت برطانیہ سے باہر جانے پرامتناع عائد کیا گیا تھا۔ ان دونوں افراد کو ہنگری کی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا کیونکہ ان کے پاس یوروپی یونین کے رکن ممالک میں قیام سے متعلق قانونی دستاویزات موجود نہیں تھے۔ ایک نے صرف اپنا ڈرائیونگ لائسنس بتایا اور دوسرے اسلامی مذہبی کتاب قرآن دکھایا۔

TOPPOPULARRECENT