Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبا کا مارچ

دہشت گردی کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبا کا مارچ

نئی دہلی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پیرس اور لبنان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا نے کل شام موم بتیوں کے ساتھ ایک مارچ کا اہتمام کیا ۔ یہ احتجاج عالمی دہشت گردی اور آئی ایس آئی ایس کی سرگرمیوں کے خلاف منظم کیا گیا ۔ مارچ کی قیادت یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس ویلفیر کی ڈین تسنیم مینائی نے کی جبکہ چیف پراکٹر مہتاب عالم بھی شریک رہے ۔ اس مارچ کا مقصد عالمی امن کا پیام دینا تھا ۔ یونیورسٹی کے ایک طالب علم میران حیدر نے کہا کہ ہم نے یہ مارچ عالمی قائدین سے یہ درخواست کرنے کیلئے منعقد کیا ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں تاکہ روئے زمین کو پرامن زندگی گذارنے کی جگہ بنایا جاسکے ۔ جامعہ اسٹوڈنٹس فورم کے رکن ساحل نے کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ آئی ایس آئی ایس در اصل اسلام کی نمائندہ ہے ۔ یہ بہت اہمیت کی بات ہے کہ یہ تاثر ختم کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT