Monday , December 11 2017
Home / دنیا / دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ، مصر کی مدد کرے گا

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ، مصر کی مدد کرے گا

واشنگٹن، 04اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کی مدد کرنے کا دعوی کیا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے کل یہاں مصر کے رہنما کے ساتھ ملاقات میں کہاکہ میں سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم صدر السیسی کے ساتھ ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مسٹر السیسی نے مشکل حالات میں ایک شاندار کام کیا ہے ۔ ہم لوگ مصر اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں امریکہ، مصر کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا سکے ۔مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی 2013میں ملک کی قیادت سنبھالنے کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT