Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / دہشت گردی کے خلاف یو این میں متحدہ جنگ پر چین آمادہ:پرنب مکرجی

دہشت گردی کے خلاف یو این میں متحدہ جنگ پر چین آمادہ:پرنب مکرجی

بیجنگ ۔ /27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون میں اضافہ پر چین نے آمادگی کا اظہار کردیا ہے ۔ اقوام متحدہ (یو این ) میں بھی ہند ۔ چین تعاون میں اس سلسلہ میں اضافہ ہوگا ۔ صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج اپنے ثمر آور اور مفید چار روزہ سرکاری دورہ چین کا اختتام کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا ۔ وطن واپسی کے دوران خصوصی طیارہ ایرانڈیا ون پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی ہندوستان کی قرارداد کو سلامتی کونسل میں چین کے ویٹو کردینے اور اعلی سطحی نیوکلیر سربراہ کنندے گروپ کی رکنیت کے ہندوستان کو حصول کے لئے نیوکلیر عدم پھیلاؤ معاہدہ پر ہندوستان کے دستخط کے لزوم کے چین کے موقف کے بارے میں چین کی اعلیٰ سطحی قیادت سے تبادلے خیال کیا گیا ۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ بات چیت کے دوران دہشت گرد کے مسئلہ کو اہمیت دی گئی ۔ ہندوستان بھی تقریباً 35 سال سے دہشت گردی کا شکار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT