Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / دہشت گردی کے مالیہ کا انسداد ، قطر اور امریکہ کی خواہش

دہشت گردی کے مالیہ کا انسداد ، قطر اور امریکہ کی خواہش

واشنگٹن ۔ /10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے آج عہد کیا کہ وہ اپنے دہشت گرد گروپس کو مالیہ کی فراہمی کا راست انسداد کرنے کے ایک حصے کے طور پر دہشت گردوں کو مالیہ کی فراہمی کے انسداد کا عہد کرتے ہیں ۔ ماضی میں خلیجی ممالک سے دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر مالیہ حاصل ہوتا تھا ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران جس میں امیر قطر بھی موجود تھے کہا کہ تمیم اور وہ کئی برسوں سے اس سمت جدوجہد کررہے ہیں اب درحقیقت دہشت گردوں کے خلاف ان کی عملی جنگ کا آغاز ہورہا ہے ۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دہشت گردی کیلئے مالیہ کی فراہمی کا خلیجی ممالک سے انسداد ہوسکے ۔ اس سلسلے میں دونوں قائدین نے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنے کا عہد کیا ہے ۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ بعض ممالک ان کی جدوجہد میں رکاوٹ پیدا کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT