Monday , December 18 2017
Home / دنیا / دہشت گرد انسانیت اور اسلام کے دشمن : شیخ حسینہ

دہشت گرد انسانیت اور اسلام کے دشمن : شیخ حسینہ

ڈھاکہ ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے عیدالفطر کے اجتماع کے موقع پر ہوئے دھماکوں اور ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو اسلام اور انسانیت کا دشمن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر دہشت گردی ایک ایسا جرم ہے جسے کبھی معاف نہیں کیا جاسکتا۔ اندرون ایک ہفتہ دوسرا حملہ بنگلہ دیش کیلئے یک شرمناک واقعہ ہے جس میں ملوث افراد کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔ اپنی قیامگاہ پر عیدالفطر کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کا موقع خوشیاں بانٹنے کا ہے اور دہشت گردوں نے سب کو غمزدہ کردیا۔ وہ یقینا انسانیت سے عاری ہیں جنہیں اسلامی تعلیمات کا کوئی علم نہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ بنگلہ دیش میں دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس کے قلع قمع کے لئے حکومت ہر ممکنہ کارروائی کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT